تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

ایسا سوئمنگ پول جو آپ کے ہوش اُڑا دے، حیرت انگیز ویڈیو

عام طور پر جب ہم کہیں تفریحی مقام پر جاتے ہیں تو کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہاں سمندر دریا یا نہر ہو اور  اگر ان تینوں کے ملنے کی کوئی امید نہ ہو تو تمنا ہوتی ہے کم از کم سوئمنگ پول ہی مل جائے۔

دنیا کے مختلف شہروں میں موسم گرما میں لوگوں کی تفریح و طبع کیلئے انتہائی جدید اور خوبصورت سوئمنگ پولز بنائے جاتے ہیں لیکن کچھ سوئمنگ پول ایسے بھی ہیں جن میں جانے سے پہلے آپ دس مرتبہ  سوچیں گے۔

جی ہاں !! ایسا ہی حیرت انگیز سوئمنگ پول سنگاپور میں واقع لگژری ہوٹل کی چھت پر موجود ہے یہ سوئمنگ پول دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیتا ہے، یہ پول اتنی اونچائی پر بنایا گیا ہے کہ اس پول سے  سنگاپور کا بہترین نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ دبئی کی ایک بلند بالا عمارت پر واقع ایک سوئمنگ پول کا 82 فٹ کا حصہ عمارت کے کنارے سے  باہر نکلا ہوا ہے جو دنیا کے اس جدید شہر کا بہترین نظارہ بھی فراہم کرتا ہے۔

ہم آج آپ کیلئے ایک ایسے ہی سوئمنگ پول کی ویڈیو لے کر حاضر ہوئے ہیں جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں حیرت  اور خوف کے باعث کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

کیونکہ بلند ترین عمارت کی چھت پر بنے اس سوئمنگ پول کا فرش شیشے کا ہے اور اس کا پانی اتنا صاف  اور شفاف ہے کہ اس میں موجود شخص ایک لمحے کیلئے بلندی سے گرنے کے خوف سے ہی کانپ جاتا ہے۔

سوئمنگ پول کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ساڑھے7لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور صارفین اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments