بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی : ایک سال گزر گیا، دو کمسن بچوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گارڈن کے علاقے سے گزشتہ سال مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دو کمسن بچوں علیان اور علی رضا کا تاحال سراغ نہیں مل سکا، اہل خانہ نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے رہائشی علیان اور علی رضا کی گمشدگی کو ایک سال کا عرصہ ہوگیا، عدم بازیابی پر بچوں کی مائیں، رشتہ دار اور علاقہ مکین احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے رکاوٹیں ڈال کر سڑک بند کردی، جس کے سبب گارڈن سولجر بازار اور اطرف کی سڑکوں پرشدید ٹریفک جام ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل 14 جنوری 2025 کو کراچی کے علاقے گارڈن سے دونوں بچے علیان اور علی رضا گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے ان کا پتا نہیں چل سکا کیونکہ پولیس اس معاملے میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حکام نے اس سے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں ایک مرد اور ایک خاتون کو موٹر سائیکل پر بچوں کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

تفتیش کاروں نے ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس سے ظاہرہوا کہ موٹر سائیکل پر سوار جوڑا دراصل اپنے بچوں کو کلینک لے جا رہا تھا اور انہیں ان کے ساتھ واپس آتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گارڈن پولیس نے علیان کی والدہ زینب یونس کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 364 اے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018 کی دفعہ 3 کے تحت ایف آئی آر درج کروا رکھی ہے۔

کراچی : گارڈن سے لاپتہ بچوں کا 43 دن بعد بھی سراغ نہ مل سکا

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں