اسلام آباد : افغانستان کے صوبے پکتیکا میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے پاکستانی قبائلیوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا افغان صوبے پکتیکا میں پاکستانی قبائلیوں کونشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان دشمن خفیہ ایجنیسیوں کی معاونت سے پاکستانی قبائلیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
اس انکشاف کے بعد پاکستان نے افغان حکومت سے اعلی سطح پر رابطہ کیا اور افغان حکومت پاکستانی شہریوں کو عالمی قوانین کے مطابق تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ پاکستان نے نقل مکانی کرنے والے قبائلیوں کی جلد واپسی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
زرائع کے مطابق مختلف وجوہات کے باعث افغانستان جانے والے قبائلیوں کونشانہ بنانے کا مقصد ان کی پاکستان واپسی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل بھارتی اخبار میں انکشاف کیا گیا تھا بھارتی خفیہ ایجنسی” را” اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں، جس کے ذریعے شدت پسند پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں : بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے
پورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت عالمی دنیا کی مخالفتوں کے باوجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے اپنے تعلقات ختم نہیں کررہا، جو مستقبل میں اُس کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
جس کے بعد امریکا نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ طالبان کا میل جول اشارہ کرتا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کرتا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بارے میں احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔