ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کارتک آریان کی نئی فلم ”اوتار“ اور ”دھرندھر“ کے آگے بری طرح ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کرسمس 2025 پر ریلیز ہونے والی کارتک آریان اور اننیا پانڈے کی فلم ”تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری“ باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمزور اوپننگ، مبینہ سیلف بکنگ کے الزامات اور مضبوط حریف فلموں کی موجودگی نے اس کی کارکردگی پنپنے نہ دیا جبکہ ”دھرندھر“ اور ”اوتار: فائر اینڈ ایش“ نے باکس آفس پر واضح برتری حاصل کر لی۔

رواں سال کے اختتام پر ریلیز ہونے والی بڑی فلم ”تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری“ کرسمس 2025 پر سنیما گھروں میں پیش کی گئی، تاہم، یہ فلم نہ تو ریلیز سے قبل ناظرین میں جوش پیدا کر سکی اور نہ ہی ریلیز کے بعد ناقدین یا عوام کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

کرن جوہر نے کارتک آریان اور اننیا پانڈے کی اداکاری سے مزین اس رومانوی ڈرامے کو پروڈیوس کیا جبکہ ہدایت کاری ستیہ پریم کی کتھا کے ہدایتکار سمیر ودوانز نے انجام دی۔ ریلیز سے پہلے بھی فلم کے متعلق کوئی خاص جوش نہیں تھا اور ریلیز کے بعد بھی سنیما گھروں میں خاطر خواہ بھیڑ لانے میں ناکام ثابت ہوئی۔

کارتک کی فلم کرسمس پر ریلیز ہونے کے باوجود پہلے دن محض 7 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔ اسی دوران باکس آفس انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم سازوں نے افتتاحی دن کے اعداد و شمار کو بہتر دکھانے کیلئے ”سیلف بکنگ“ کا سہارا لیا جبکہ اصل کلیکشن اس سے بھی کم تھا۔

کارتک آریان اور اننیا پانڈے کی فلم کے گانے ’سات سمندر پار‘ پر تنازع کھڑا ہوگیا

اعداد و شمار کے مطابق ”دھرندھر“ نے اپنی ریلیز کے 12 ویں دن اتنی کمائی کر لی جتنی یہ فلم اپنے پہلے دن میں بھی نہ کر سکی۔ رنویر سنگھ، اکشے کھنہ اور سنجے دت کی اس فلم نے صرف کرسمس کے دن 42 سے 52 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں