دھرما پروڈکشنز اور نامہ پکچرز کی پیشکش ’تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری‘ 25 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
بالی ووڈ فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ میں کارتک آریان اور اننیا پانڈے نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں نینا گپتا، جیکی شیروف، تکو تلسانیا، چاندنی بھابدا، راگو بنانی، لوکیش متل اور گورو پانڈے شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: کارتک آریان کی نئی فلم کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سمیر ودوانس نے انجام دیے ہیں اس کے پروڈیوسرز کرن جوہر، ادار پونا والا، اپروا مہتا، کشور اروڑا، بھومی تیواری اور شرین منتری ہیں۔
کرن جوہر کی رومانوی کامیڈی فلم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں اور اس کے بارے میں پیش گوئی کی جارہی ہے کہ یہ ہٹ ثابت ہوگی۔
’تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری‘ 90 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔
کارتک آریان اور اننیا پانڈے کی رومانٹک کامیڈی کو ہٹ ہونے کے لیے باکس آفس پر 180 کروڑ کمانے کی ضرورت ہوگی۔ کرسمس کے تہوار اور نئے سال کی چھٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فلم ہٹ ثابت ہوسکتی ہے۔


