تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بلاگنگ ویب سائٹ کا کم عمر صارفین کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان

نیویارک: بلاگنگ ویب سائٹ ٹمبلر نے کم عمر صارفین کے لیے اپنی سروس اور  پلیٹ فارم پر نازیبا پوسٹنگ بالکل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹمبلر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اُن کا پلیٹ فارم کم عمر صارفین 31 دسمبر کے بعد استعمال نہیں کرسکیں گے، 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیاں آئی ڈیز بنانے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

یہ فیصلہ کمپنی نے حال ہی میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کے بعد کیا، ایپل اسٹور پر دستیاب ٹمبلر ایپ کو 18 سال سے کم عمر صارفین موبائل میں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ ٹمبلر ایک بلاگنگ ویب سائٹ ہے جہاں صارفین اپنی تحاریر اور دیگر مواد کر شیئر کرتے ہیں۔ قبل ازیں گوگل کی بلاگنگ سروس ’بلاگ اسپاٹ‘ نے پہلے ہی کم عمر صارفین کے لیے اپنی سروس بند کررکھی ہے۔

ٹمبلر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پلیٹ فارم پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، ہم اس حوالے سے تمام چیزوں پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنی پروڈکٹ ساکھ کو برقرار رکھ سکیں‘۔

اعلامیے کے مطابق ’اُن کے پلیٹ فارم پر دیگر صارفین کی وجہ سے شیئر ہونے والے مواد کی وجہ سے ہی پالیسی میں سختی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بچوں کو ایسی چیزوں سے دور رکھا جاسکے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلیٹ میسج فیچر میں واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ پلیٹ فارم استعمال کرنے والے صارفین اپنے آئی ڈیز سے کسی بھی موضوع سے متعلق مواد شیئر کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے ایک ریڈ لائن بھی مقرر  ہے جس پر انہیں سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -