ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

تمہارا ماسک کہاں ہے؟ کمسن بچے نے ڈنڈا اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے ایسے میں شہریوں کی جانب سے ماسک کا استعمال نہ کرنے پر کمسن بچے نے ڈنڈا اٹھا لیا، بچے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقوں شملہ، منالی اور دھرم شالا کی مارکیٹوں میں ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کمسن بچہ راہگیروں کو ماسک پہننے کی تاکید کررہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بچے کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ڈنڈا اٹھا کر شہریوں سے پوچھ رہا ہے کہ تم لوگوں کا ماسک کہاں ہے، بغیر ماسک کے گھوم رہے ہو ماسک پہنو۔

ایک خاتون بچے سے پوچھنے لگیں کہ اچھا تم پولیس والے ہو جو ماسک کا پوچھ رہے ہو۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بچے کے کہنے کے باوجود کسی نے ماسک نہیں پہنچا۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بچے سے ہی لوگوں کو کچھ سیکھ لینا چاہیے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں