بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

’’پاکستان کو پہلی بار 25 ہزار میٹرک ٹن ٹونا کا عالمی کوٹہ حاصل ہوا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (02 مئی 2026): عالمی یومِ ٹونا کے موقع پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اوورفشنگ کے خاتمے اور ٹونا مچھلی کے پائیدار شکار کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹونا عالمی غذائی تحفظ اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور پاکستان کو پہلی بار 25 ہزار میٹرک ٹن ٹونا کا عالمی کوٹہ حاصل ہوا ہے۔

وزیر بحری امور کے مطابق ٹونا کی برآمدات سے تقریباً 20 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے، جب کہ پاکستان کا عالمی ماہی گیری نظام میں کردار بھی مضبوط ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف اقدامات کر رہی ہے اور نقصان دہ شکار کے طریقوں کی بجائے جدید ’’لانگ لائننگ‘‘ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ سمندری حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کورنگی سمیت مختلف بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن سے یورپی منڈیوں کو برآمدات میں اضافہ متوقع ہے، جس سے ملکی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔

پاکستانی مچھلی اب روس بھی جائے گی

واضح رہے کہ کراچی فشریز میں باریک جال کے استعمال سے بہت بڑی مقدار میں چھوٹی اور غیر تجارتی مچھلیوں کا شکار معمول بنا ہوا ہے، اور لاکھوں کی تعداد میں یہ مچھلیاں پکڑی جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل سمندری حیات کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے کیوں کہ اس سے مچھلیوں کی افزائش کا قدرتی عمل متاثر ہوتا ہے اور مستقبل میں مچھلی کے ذخائر کم ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، سائنسی مطالعات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کراچی اور کورنگی کے فش ہاربرز پر کم عمر اور نایاب اقسام کی مچھلیاں بطور ’’بائی کیچ‘‘ بڑی تعداد میں پکڑی جا رہی ہیں، حالاں کہ ان کی آبادی پہلے ہی کم ہو رہی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں