بھارت کی نوجوان اداکارہ تونیشا شرما خود کشی کیس سلجھنے کے بجائے مزید پچیدہ ہوتا جارہا ہے، اب شیزان خان کی والدہ نے آڈیو جاری کرتے ہوئے تہلکہ مچادیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تونیشا کی والدہ نے شیزان خان پر بیٹی کو ورغلانے اور تھپڑ مارنے کا الزام لگایا تھا مگر اب پہلی بار شیزان کی فیملی نے میڈیا سے سامنے اپنا موقف پیش کردیا ہے۔
کیس میں سنسنی اس وقت پھیلی جب اداکار شیزان کی والدہ نے ایک آڈیو جاری کی، جس میں تونیشا اور شیزان کی والدہ سے گفتگو موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تونیشا شرما خودکشی کیس میں اہم انکشاف
ریکارڈنگ میں تونیشا کو شیزان کی ماں سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہو امّاں، آپ کچھ زیادہ نہیں جانتی مگر میرا دل آپ سے بہت کچھ شیئر کرنا چاہ رہا ہے، میرے ذہن میں جو کچھ ہے سب آپ سے شیئر کروںگی مگر پتہ نہیں، مجھے کیا ہورہا ہے؟
ادھر تونیشا کی خودکشی کے بعد شیزان کی فیملی نے پہلی بار میڈیا میں اپنا موقف پش کیا، شیزان خان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ تونیشا کی خودکشی سے قبل ہی دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے، اس کے باوجود وہ دونوں اچھے دوست تھے۔
شیزان کی بہنوں کا کہنا تھا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے، تونیشا شرما ان کی بہن جیسی تھیں،اگرچہ ان دونوں میں خون کا رشتہ نہیں تھا لیکن ان کے تعلقات بہت اچھے تھے۔