پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

نیوزاینکرخبریں پڑھنے کے دوران زارو قطاررو پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

تونس : ٹی وی نیوز اینکر اپنے ساتھی صحافی کی موت کی خبر پڑھنے کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، جس کے باعث خبر نامہ فوری طور پر روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیونس کے سرکاری ٹیلی ویژن پر اقبال الکلبوسی نامی نیوز اینکر گزشتہ شب رات آٹھ بجے کا مرکزی بُلیٹن پیش کر رہا تھا کہ اس دوران اُس کے قریبی ساتھی اور چینل میں اسپورٹس کے شعبے کے سربراہ عبدالخالق السعداوی کی وفات کی خبر آ گئی۔

اپنے دوست کی جدائی کے غم میں نیوز اینکر جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کرتا رہا، خبریں پڑھنے کے دوران جبر کرتے ہوئے کئی بار خاموش بھی ہوا.

اس دوران اس کی آنکھوں سے آنسو بھی جاری ہوئے، تاہم ایک موقع پر آکر وہ دوست کی موت کی خبر دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور بے اختیار رو پڑا۔

جس کے نتیجے میں خبر کے مکمل ہونے سے قبل ہی بلیٹن کا سلسلہ منقطع کرنا پڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں