تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

خاتون سے ملنے کے لئے سرنگ کھودنے والا گرفتار

یہ سچ ہے کہ عشق کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کا عملی مظاہرہ لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو میں دیکھنے کو ملا۔

واقعہ ہے میکسیکو کا جہاں تعمیراتی کام کے ایک ماہر شخص نے شادی شدہ عورت کی محبت میں سرنگ کھودی تاکہ ملاقات میں آسانی ہو، البریٹو نامی شخص اور اس کی محبوبہ زیر زمین سرنگ سے ایک دوسرے کے گھر جاتے تھے۔

سرنگ کے ذریعے ملاقاتوں کا سلسلہ ناجانے کب سے جاری تھا اور دونوں گھروں کے درمیان فاصلے کے متعلق بھی کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہوشیاریاں میں اسی قصے کو لیکر بہترین چٹکلے بھی چھوڑے گئے جسے سن کر حاضرین اپنی ہنسی نہ روک سکے، حاضرین نے عمدہ چٹکلوں پر تمام فنکاروں کو بھرپور داد بھی دی۔

پروگرام میں میکسیکو کے بدنام زمانہ ڈرگ اسمگلر ایل چاپو کے جیل سے فرار ہونے کا قصہ بھی زیر بحث بنا کہ کس طرح ایل چاپو میکسیکو کی انتہائی محفوظ تصور کی جانے والی جیل ایل تیپانو سے ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

پروگرام میں بتایا گیا کہ ان کے ساتھیوں نے جیل کے نزدیک ایک گھر خریدا جس کے بعد جیل کے اندر ایل چاپو کو ‘جیوگرافیل لوکیشن سسٹم’ یا جغرافیائی محل وقوع کی نشاندہی کرنے والی گھڑی فراہم کی گئی اور یوں ایل چاپو کی کوٹھری تک ڈیڑھ کلومیڑسرنگ کھود کر انھیں جیل سے فرار کروایا گیا، اس زیر زمین سرنگ کے اندر ایک چھوٹی سی موٹر سائیکل بھی پہنچائی گئی جس پر بیٹھ کر وہ سرنگ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

Comments

- Advertisement -