بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

پکنک کے لیے جانے والے 4 افراد کی لاشیں بلیدہ سے مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

تربت (03 نومبر 2025): بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد پکنک کے لیے گئے تھے۔

بلیدہ پولیس نے کہا ہے کہ پکنک کے لیے جانے والے چار افراد کی لاشیں مل گئی ہیں، چاروں افراد ایک ہفتہ قبل پکنک کے لیے گئے تھے اور پھر گھر والوں سے ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک چرواہے نے لاشوں کی اطلاع دی تھی، جس پر مقامی افراد نے ان کی شناخت کی، ایک لاش کے گلے پر رسی کے نشانات پائے گئے ہیں، اور لاشوں کے قریب ان کی موٹر سائیکلیں جلی ہوئی حالت میں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بااثر افراد 3 نوجوانوں کو گھر سے ڈیرے پربلا کر بدترین تشدد

ادھر تربت میں ہیرونک ایم ایٹ شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار کھائی میں گر گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں ڈرائیور محفوظ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں