جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

تربت : ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے کے قریب دھماکا اور فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تربت : ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کے قافلے کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تاہم ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی کی گئی۔

تربت پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب ڈپٹی کمشنر کیچ کے اسکواڈ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ گھر سے دفتر کی جانب جارہے تھے اور سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب تھا، ڈپٹی کمشنر کا قافلہ جونہی قریب پہنچا دھماکہ ہوگیا جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔

دھماکے اور فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل چھ اہلکار زخمی ہو گئے تاہم ڈپٹی کمشنر خود اس حملے میں محفوظ رہے۔

زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

جائے وقوعہ کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر گھیر لیا شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق بم ممکنہ طور پر دھماکہ ریموٹ یا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تاہم بم کی نوعیت اور حملہ آوروں کے درست ہدف یا محرکات کا تعین تفتیش کے بعد ہی ممکن ہوگا

خیال رہے بلوچستان میں، خاص طور پر کیچ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور سرکاری اہلکاروں پر حملے ہوتے رہے ہیں اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیمیں اکثر ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے

+ posts

منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں