پیر, جون 8, 2026
اشتہار

تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل شہید

اشتہار

حیرت انگیز

تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی پولیس کانسٹیبل شکیلہ شہید ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تربت کے ابری ریسرچ فارم کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل شہید ہوگئی جبکہ شوہر اور بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل شوہر اور بچوں کے ساتھ ڈیوٹی پر عدالت جارہی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کی بہادر بیٹی نے فرض نبھاتے ہوئے وطن پر جان قربان کی اور شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی بہادر بیٹی کو قوم کا سلام ہے، شکیلہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے واقعے میں زخمی شوہر اور بیٹے کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں