The news is by your side.

Advertisement

تربت میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تربت کے علاقے عمری کھن میں کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حادثہ کار کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل تربت میں ایک ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کیساک کے مقام پر پک اپ گاڈی کے الٹنے سے پیش آیا تھا۔ 7 شدید زخمیوں کو تربت سے کراچی علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا جہاں دو خواتین کی حالت تشویشناک تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں