ترک فوج کی جانب سے جنرل محمد زبیر کو نشان لیاقت کا اعزاز Turk
The news is by your side.

Advertisement

ترک فوج کی جانب سے جنرل محمد زبیر کو نشانِ لیاقت کا اعزاز

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ترک افواج کی جانب سے جنرل محمد زبیر کو نشان لیاقت سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترک ہم منصب سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی  دلچسپی سیکیورٹی امور سمیت دیگر شعبوں میں ہونے والے تعاون پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کی افواج نے باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق جنرل محمد زبیر کو مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف میں ’’نشانِ لیاقت‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں