جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

تحریک انصاف کی ریلی میں شامل ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تحریک انصاف کی ریلی میں ساؤنڈ سسٹم لانے والے ٹرک میں آگ بھڑک اُٹھی آگ جنریٹ میں لگی تھی جس سے ڈے جے بٹ کا سارا ساؤنڈ سسٹم جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی سے تحریک انصاف کی ”احتساب ریلی” نکالی جا رہی ہے جس سے سربراہ تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے ریلی کے لیے ڈے جے بٹ کا خصوصی ساؤنڈ سسٹم ٹرک لایا گیا تھا کہ اچانک جنریٹر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد آگ نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیل جانیے : تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

ڈی جے بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے والے ٹرک میں ساؤنڈ سسٹم موجود تھا جو جل کر خاکستر ہو گیا تا ہم ابتدائی طور پرنقصان کا تخمینہ لگانا ممکن نہیں۔

تحریک انصاف کی ریلیوں کا لازمی حصہ بننے والے ڈی جے نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ حادثہ ریلی کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے کسی کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔

تا ہم آگ بجھانے والے اداروں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا ہے،آگ ٹرک میں موجود جنریٹر میں لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں