تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ترک عوام نے صدارتی نظام کے حق میں فیصلہ سنا دیا

انقرہ: ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد عوام نے صدارتی نظام کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں صدراتی نظام کو جاری رکھنے کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اتوار کے روز ہونے والی رائے شماری میں اب تک کے نتائج کے مطابق 94 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں 52 فیصد افراد نے صدارتی نظام کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نتائج سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ترک عوام صدارتی نظام کے حق میں ہیں اور وہ اسی نظام کو فوقیت دیتے ہیں، 52 فیصد ترک عوام نے صدارتی نظام کے حق میں ووٹ دیا۔

پڑھیں: ’’ صدر کے اختیارات میں توسیع‘ترک پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ‘‘

یاد رہے گزشتہ برس ترکی میں فوج کے ذریعے صدارتی تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی تھی اور آرمی کے لوگ ٹینکوں پر بیٹھ کر سڑکوں پر نکل آئے تھے تاہم طیب اردگان کے ویڈیو پیغام کے بعد عوام نے مزاحمت کی اور بغاوت کو ناکام بنایا۔

بعد ازاں رواں سال جنوری میں ترک پارلیمنٹ نےصدر کے اختیارات بڑھانے سے متعلق نئے قانون کی منظوری دی تھی۔ ترک پارلمینٹ سے منظور ہونے والے نئے قانون پر مخالفین نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس قانون کی مدد سے صدر اپنے اختیارات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اردگان کا کہنا تھاکہ نیا قانون امریکہ اور فرانس کےمماثل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -