بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

جہاز کے گرائے جانے کے واقعے پر روس آگ سے نہ کھیلیں، ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے روس کے صدر ولادمیر پوٹن کو خبردار کیا ہے کہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے جبکہ روس نے ترکی کے خلاف اقتصادی حملے کی وارننگ دے دی ہے.

ترک صدر طیب اردگان نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ روس آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے جان بوجھ کرروس کا طیارہ نہیں گرایا.

ترک صدر نے پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی صدر سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

- Advertisement -

دوسری جانب روس نے ترکی کے خلاف اقتصادی حملے کی وارننگ دے دی، روس کے وزیر اعظم دیمتری مدویدیف نے بیان میں کہا کہ ترکی کے خلاف تجارت، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے میدان میں پابندی عائد کی جائے گی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کوبھی بند کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر پیوٹن ترک فضائیہ کی جانب سے روسی جنگ طیارے کو مار گرانے پر معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ترک صدر اس مطالبے کو رد کر چکےہیں۔ ترکی کا کہنا ہے روسی طیارے نےترک فضائی حدود کی خلاف ورزی جس پر انتہائی اقدام اٹھایا گیا تھا جبکہ روس کا اصرار ہے کہ اس کے طیاروں شام کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں