تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ترک صدرنے ایک شخص کوخودکشی سے روک لیا

انقرہ: ترک صدررجب طیب اردوان نے استنبول میں ایک شخص کو خودکشی کرنے سے روک لیا، پل پرخودکشی کی نیت سے موجود شخص نے ترک صدر سے بات چیت کے بعدارادہ بدل دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خودکشی کی نیت سے یورپ اورایشیا کوملانے والے باسفورس پل پرموجود شخص کو دیکھ کرترک صدر نے اپنا قافلہ رکوالیا۔

صدر کے اسٹاف نے اس شخص کو صدر سے بات چیت کے لئے راضی کیا جس کے بعد اس نے گاڑی میں موجود ترک صدر سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پولیس تقریباً دو گھنٹے سے اس شخص کو خودکشی نہ کرنے پرقائل کررہی تھی۔

خود کشی پرآمادہ شخص گھریلومسائل کے باعث کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا۔

Video shows Erdoğan stops man from committing suicide off Bosp…President Erdoğan stops man from committing suicide off Bosporus Bridgesabahdai.ly/GUwU0B

Posted by DAILY SABAH on Friday, December 25, 2015

Comments

- Advertisement -