تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترک صدررجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آ رہے ہیں

اسلام آباد : ترکی کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آرہے ہیں، ترک صدر کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے دورے پر آج پہنچ رہے ہیں، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

ترک صدر اردگان صدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،وزرا، اعلیٰ اور حکام سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورے پر ان کے ہمراہ ہوگا، ترک تاجروں کا ایک وفد بھی اردوان کے ساتھ پاکستان آئے گا۔

ترک صدرکے 2روزہ دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پردستخط کیے جائیں گے جبکہ وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔


مزید پڑھیں : ترک صدر 2روزہ دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے


ترک صدر اردگان لاہور بھی جائیں گے، جہاں وزیراعظم شاہی قلعہ میں ان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

واضح رہے کہ رجب اردگان کا بطور ترک صدر یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان میں اپنا پہلا دورہ اگست 2015 میں کیا، اگست 2015 میں ہونے والا دورہ ایک روزہ تھا۔

اس سے قبل وہ ن لیگ کے دور حکومت میں بطور ترک وزیراعظم بھی وہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، بطور ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے دسمبر 2013 میں دورہ پاکستان کیا، جس میں انہوں نے لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔


مزید پڑھیں : وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کی امریکا میں ملاقات


رجب طیب اردگان نے اکیس مئی دو ہزار بارہ میں بطور ترک وزیراعظم پاکستان کا پہلادورہ کیا تھا، جس کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -