تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف دہرے معیارکوختم کرنا ہوگا، ترک صدر

انقرہ : ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کئے جانے پر خاموش نہیں رہ سکتے جو مغربی ممالک کو ایک محفوظ بندرگاہ سمجھتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے اراکین کے لیے مغربی ممالک کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں جس پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس کا اہم ترین موضوع دہشت گردی کے خلاف جدوجہد تھا جہاں ترکی نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے شرکاء واضح کردیا کہ دہشست گردی گلوبلائزڈ ہو رہی ہے جس سے نمٹنے کے لیے اصولی اورفیصلہ کن جنگ کا آغاز کرنا ہوگا جس کے لیے امن پسند ممالک کو مشترکہ پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےلیے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف دہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا اور تمام دہچت گردوں کے ساتھ یکساں اور بے رحمانہ سلوک کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے بین الاقوامی تعاون واتحاد کو یقینی نہیں بنایا جاتا اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکے گی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ترک اپنی سرحدوں کے بالکل ساتھ دہشت گرد تنظیموں کو تعاون فراہم کئے جانے پر خاموش نہین رہے گا ان علاقوں میں دہشت گردوں کو مسلح کیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے جزائر تشکیل دئیے جارہے ہیں جس پر شدید احتجا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری گذارشات پر کان نہیں دھرے گئے اور ترک سرحسدی علاقوں میں دیشت گردوں کو سہولیات مہیا کی جاتی رہیں توترک اپنے دفاع کا حق استعمال کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

Comments

- Advertisement -