تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

اگر اسرائیل نے اذان دینے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، ترک صدر

انقرہ : ترک صدررجب طیب اردگان نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر اس نے اذان دینے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، اس قسم کی کوششوں سے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ تمام مسلمانوں کو صدمہ پہنچے گا۔

استنبول میں منعقدہ بین الاپارلیمانی القدس پلیٹ فارم سمپوزیم سے خطاب کرتے ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے اذان دینے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں، اذان پر پابندی لگانے پر بحث انتہائی خطرناک ہے اس پر بحث کرنا عقل و منطق کے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دین، عقائد پر بحث و مباحثے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اس سے قبل ترک صدر نے اسرائیلی صدر سے ٹیکیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیلی پارلیمینٹ اس بارے میں دانشمندانہ فیصلہ کرے گی، اس قسم کی کوششوں سے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ تمام مسلمانوں کو صدمہ پہنچے گا ۔


مزید پڑھیں : اسرائیل میں اذان پر پابندی کا قانون پارلیمنٹ سےمنظور


واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے مساجد میں اذان دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ قانون منظور کیا تھا، اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دوسرے صہیونی ارکانِ پارلیمنٹ نے مساجد میں اذان دینے کےلیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کے قانون کی بھرپور حمایت کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیل میں مساجد کے پاس رہنے والے لوگوں سے بڑی تعداد میں ’’شور شرابے‘‘ کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں یہ قانون بنایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -