تازہ ترین

پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ترک وزیراعظم

انقرہ : وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ترک کے ساتھ قابل فخر برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ خوشگوار ماحول کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ترکی کے دارالخلافہ انقرہ میں ملاقات کے دوران کیا، وفاقی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر آج ترک پہنچے ہیں.

اس موقع پر ترک وزیراعظم نے خواجہ آصف کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی اور نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج اور عوام کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن سب کے مفاد میں ہے جس کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم دنیا کو بھی پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے.

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہئے.

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

خیال رہے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف آج ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں جہاں وہ امریکا کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پید اہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -