اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

انقرہ: ترک فضائیہ کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ترک فضائیہ نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

ترک وزیراعظم احمد داغلو کا سیکورٹی بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ملک کے جنوب مشرقی پہاڑوں کو ہر قیمت پر باغیوں سے خالی کروائیں گے، انکا کہنا تھا کہ ترکی کے شہر، دیہات، پہاڑوں، میدانوں سے دہشت گردوں کو مار بھگائیں گے۔

اتوار کو فوجی قافلے پر بم حملے میں سولہ اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

رواں سال جولائی سے اب تک ستر سے زائد سیکورٹی اہلکار اور شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں سو سے زائد باغیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں