تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ترکی میں دو اماراتی جاسوس گرفتار، خاشقجی قتل سے تعلق کا اشارہ

انقرہ: ترک سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کرنے والے دو افراد کو گرفتار  کرلیا، جن کا تعلق جمال خاشقجی قتل سے ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں ہی بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہے، گرفتار ہونے والے دونوں جاسوسوں کا تعلق مذکورہ قتل سے بھی ہونے کا اشارہ ملا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار جاسوسوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا ہے، ابتدائی طور پر ملزمان کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ترکی میں منحرف ہم وطنوں پر خصوصی نظر رکھتے اور اپنے ذمہ داروں کو رپورٹ کرتے تھے، تحقیقات جاری ہے، جاسوس مزید انکشاف کریں گے۔

ترک سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی مہینوں تک ان جاسوسوں کی نگرانی کی، بعد ازاں شواہد جمع ہونے پر اہلکاروں نے کارروائی کی اور گرفتاری عمل میں آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی سفارت خانے گئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔

جمال خاشقجی قتل، بیٹے نے دیت کی رقم لینے کی تردید کردی، انصاف کے لیے پرامید

حال ہی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے اہل خانہ سے متعلق یہ خبرسامنے آئی تھی کہ انہوں نے دیت کی رقم حاصل کی ہے، بعد ازاں اہل خانہ نے امریکی اخبار میں دیت کی رقم لینے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -