The news is by your side.

Advertisement

ترکی کی شامی علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی، 55 دہشت گرد ہلاک

انقرہ: ترک علاقوں پرشامی علاقے سے داعش کے حملے جاری ہیں، ترکی کی جوابی کارروائی میں داعش سے تعلق رکھنے والے پچپن دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک سرحد کے قریب داعش کے زیرتسلط شامی علاقوں پرترک سیکیورٹی فورسز نے داعش ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بمباری کے نتیجہ میں کم از کم پچپن داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترک توپ خانوں کی بمباری کے نتیجے میں راکٹ انسٹالیشن سمیت تین گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

ترکی کی جانب سے کارروائی داعش کے ترک علاقوں پرپے درپے حملوں کے بعد کی گئی۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ترک قصبے کلیس پر داعش کے راکٹ حملوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ ستر زخمی ہوئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں