تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترکی: کشتی ڈوبنے سے دو پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ کی تصدیق

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ترکی میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے صوبے بیتلیس میں مہاجرین کی کشتی کو گزشتہ روز حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک حکام سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کشتی پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 71 افراد سوار تھے، جن میں سے مقتولین کو ملا کر 25 پاکستانی بھی تھے۔

دفترخارجہ کی ترجمان  کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت کیلئےترک حکام سے رابطہ کرلیا گیا جیسے ہی کوئی تصدیق ہوگی متاثرہ اہل خانہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 7 ایشیائی باشندے جاں بحق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی پر سوار دیگر 23 پاکستانیوں کو ریسکیو کر کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں اور پاکستانی قونصل خانے کے حکام بھی اُن سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ  غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی گزشتہ روز ترکی کے ضلع ایدیلسیواز کے قریب الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -