بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

طیب اردگان کا اوباما کو فون،فتح گولن کی حوالگی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی کے  صدر طیب اردگان نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کو فون کردیا اور کہا ہے کہ ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے یا مقدمہ چلایا جائے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکی صدر باراک اوباما کو ٹیلی فون کیا اور ان سے امریکا میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی میں فوج کے ایک گروہ کو بغاوت کو اکسانے پرفتح اللہ گولن ملوث ہیں، انہیں ترکی کے حوالے کیا جائے یا ان پر مقدمہ چلایا جائے۔

اس حوالے سے امریکی صدر اوباما کے موقف کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ جان کیری نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ اگر ترکی گولن کو ہم سے طلب کرے گا تو اسے حوالے کردیں گے۔

دوسری جانب فتح اللہ گولن نے ترکی کی فوج کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قبل ازیں طیب اردوان نے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم ایک جھنڈے تلے متحد ہیں،ترک عوام ایک ریاست چاہتے ہیں، ریاست کے اندر ریاست بننے نہیں دی جائےگی، بغاوت کرنے والوں کو سخت سزا دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں