تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک

ترکیہ (سابق ترکی) میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ حادثے کے بعد ہونے والے ریسکیو آپریشن کےدوران پیش آیا۔

ترک صحافیوں کی یونین نے اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ سوشل میڈیا پرتصاویر میں کئی لوگوں کو سڑک پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر انصاف بیکر بوزدگ نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ متعدد ترک سیاست دانوں نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -