تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ترکی میں خوفناک زلزلہ، کئی عمارتیں‌ زمین بوس، سمندری پانی شہر میں‌ داخل

انقرہ: ترکی کے مختلف شہروں میں 7.0 شدت کا زلزلہ  آیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ سمندری پانی شہری آبادی والے علاقوں میں داخل ہوگیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ازمبیر ہے جہاں دس سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوئیں، علاوہ ازیں مغربی حصے میں واقع علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکی کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی جبکہ جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 اور گہرائی 16.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے علاوہ یونان اور بلغاریہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ازمیر کے رہائشی زلزلہ آنے کے بعد خوف کے عالم میں کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ترک حکام نے ساموس جزیرے کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں کیونکہ زلزلے کے نتیجے میں اونچی لہریں اٹھنے کا بھی خدشہ ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ترکی 10عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں جبکہ شدید زلزلے کے بعد سمندری پانی شہر میں داخل ہوگیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلہ بحیرہ ایجیئن میں آیا جس کے جھٹکے ترکی اور یونان دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

 

فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کے اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔،

Comments

- Advertisement -