تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ترکی انتخابات: رجب طیب اردوان کی فتح کا اعلان کردیا گیا

انقرہ: ترکی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں رجب طیب اردوان کی فتح کا اعلان کردیا گیا ہے، رجب طیب اردوان کی فتح پر حامیوں نے جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں 91 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ رجب طیب اردوان کی فتح کا اعلان کردیا گیا ہے، رجب طیب اردوان کی فتح پر حامیوں نے جشن منایا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدارتی انتخاب میں 91 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق 53 فیصد ووٹوں کے ساتھ طیب اردوان سب سے آگے ہیں، اپوزیشن امیدوار محرم انجے 30 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قبل ازیں ترکی میں ہونے والے انتخابات میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم انجے، میرل ایکسینر، سلاحتین دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔

ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کی جیت کے واضح امکانات ہیں تاہم حزب اختلاف کے رہنما محرم انجے انہیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدارتی انتخابات میں کسی ایک امیدوار کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے، اگرامیدوار یہ ہدف حاصل نہ کرسکا تو پھرزیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان ایک بارپھر8 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ترکی میں 15 جولائی 2016 کو رجب طیب اردوان کا تختہ الٹنے کی کوشش میں کم سے کم 260 افراد ہلاک اور 2200 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -