تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ترک وزیراعظم کا شمالی شام میں آپریشن’’فرات شیلڈ ‘‘کے خاتمے کا اعلان

انقرہ : ترکی نے شمالی شام میں فوجی آپریشن فرات شیلڈ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ترکی کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی شام میں سات ماہ سے جاری فرات شیلڈ نامی فوجی آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کامیاب رہا، اس کے بعد ہونے والا کسی اور آپریشن کا مختلف نام ہوگا۔

ترک حکام کے مطابق جنوبی شام میں فوجیوں کارروائیوں ختم کر دیں ہیں تاہم ترک حکومت کی طرف سے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس کے فوجی بدستور شام میں موجود رہیں گے یا انہیں نکال لیا جائے گا۔

ترک فوج نے چھ ماہ قبل داعش اور کرد جنگجوؤں کے خلاف شمالی شام میں آپریشن فرات شیلڈ شروع کیا تھا، آپریشن کا مقصد داعش اور کرد جنگجوؤں کی ترک سرحد کی طرف پیش قدمی روکنا تھا۔


مزید پڑھیں : شام میں ترکی کے14 فوجی جاں بحق


ترکی کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن آج انقرہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوگان اور وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو سے ملاقاتیں کریں گے۔

گذشتہ سال 24 اگست کو ترک ٹینک اور جنگی طیاروں نے سرحد پار کی تھی, جس کے بارے میں انقرہ کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو 100 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی سرحد سے دور دھکیلنا ہے, ترک فوج اور ترک نواز شامی باغیوں نے کئی شہروں پر قبضہ کیا ہے، جن میں جرابلس اور جنوب کی جانب اہم قصبہ الباب بھی شامل ہیں۔

واضح رہے شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -