تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خوش خبری، ترکی نے واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی

استنبول: ترکی کے ماہرین نے پیغام رسانی کے لیے واٹس ایب کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی جس کو سرکاری حکام استعمال کررہے ہیں جبکہ دو روز میں اسے لاکھوں صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیغام رسانی کے لیے ’بِپ‘ BIP ایپلیکیشن تیار کی جسے ایک روز قبل متعارف کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بپ نامی ایپ کو ایک ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا جب واٹس ایپ نے متنازع پرائیویسی پالیسی پیش کی جس کے تحت کمپنی صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں کو فراہم کرنے کی مجاز ہوگی۔

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی پر صارفین کھل کر تنقید کررہے ہیں جس پر ادارے اور اُس کے سربراہ نے علیحدہ علیحدہ وضاحتی بیانات بھی جاری کیے مگر وہ صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔

واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد صارفین نے پیغام رسانی کے لیے متبادل ایپلیکیشنز کا انتخاب کیا جن میں ٹیلی گرام اور سگنلز قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں: پرائیویسی پالیسی: واٹس ایپ نے افواہوں کی ’100 فیصد‘ تردید کردی

ایک روز قبل جب ترکی نے BIPنامی ایپ متعارف کراوئی تو صارفین کو تیسرا متبادل بھی مل گیا۔ یہی وجہ ہے کہ چند گھنٹوں میں اسے 9 لاکھ سے زائد صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں جبکہ اتنے ہی آئی او ایس اسٹور سے بھی ایپ کو حاصل کرچکے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے سرکاری حکام نے بات چیت کے لیے واٹس ایپ کا استعمال ترک کر کے بپ کو ترجیح دینی شروع کی، کئی سرکاری اداروں میں اس کے باقاعدہ احکامات بھی جاری ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی نئی پالیسی، اتفاق نہ کرنے والے صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

سرکاری اور حکومتی شخصیات کا BIPپر بھروسہ دیکھ کر صارفین اس کو ترجیح دے رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مستقبل میں یہ ایپلیکیشن واٹس ایپ کا متبادل بن جائے گی۔

اس ایپ پر پیغام رسانی، آڈیو ویڈیو کالنگ، گروپ چیٹ، گروپ کالنگ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔

بپ کو استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟

بپ ایپلیکشن پر موبائل فون نمبر کے ذریعے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے، پہلی بار رجسٹریشن پر خفیہ کوڈ موبائل پر بذریعہ میسج بھیجا جاتا ہے جس کو درج کرنے کے بعد صارف اپنا اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔

اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ اپنے موبائل میں محفوظ دیگر نمبروں کو مدعو کرسکتے ہیں اور اسی پلیٹ فارم پر اُن سے بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔


نوٹ: واٹس ایپ اور بپ کو بیک وقت موبائل میں رکھا جاسکتا ہے دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -