تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس، ترک وزیر نے عوام کو خبردار کردیا

استنبول: ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو نتائج بہت زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فخر الدین قوجہ کا کہنا تھا کہ ’میں عوام کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ ملک بھر سے کرفیو کے خاتمے کے بعد احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں‘۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوام نے سماجی فاصلے، میل جول میں احتیاط اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے بلکہ صورت حال خوفناک ہوسکتی ہے۔

ترک وزیر نے چینی اور ترکی زبانوں میں اپنے اس پیغام میں عوام سے کہا کہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کرونا کے مریض کی آپ بیتی ایسی ہے جتنا آپ چینی زبان سے نا واقف ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں کس طرح مدد ملی؟ ترک صدر نے بتادیا

یاد رہے کہ ترکی میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 65 ہزار 555 کیسز سامنے آئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 786 سے زائد مزید مریضوں میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی۔

ترکی میں کرونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 585 تک پہنچ گئی جبکہ 633 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 29 ہزار 921 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -