پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ترکیہ کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری، پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ میں مشرقی اناطولیہ کے علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سردی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی شہر انسانی ”برفانی بلاکوں ” میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس صورت حال پر حکام نے شہریوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ان علاقوں میں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترک محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ ھکاری کا قصبہ یوکسیکووا ملک کے سرد ترین رہائشی علاقوں میں سرفہرست رہا۔

رپورٹس کے مطابق صلاح الدین ایوبی ایئرپورٹ کے نواح میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر منفی 32.7 ڈگری تک گر گیا۔ قطب شمالی جیسے مناظر کے دوران سطح سمندر سے 1950 میٹر کی بلندی پر واقع اس قصبے کو بھاری برف نے ڈھانپ لیا۔

گاڑیاں مکمل طور پر منجمد ہو گئیں اور عمارتوں کی چھتوں سے برف کی بڑی بڑی لٹکیں بن گئیں۔ ان علاقوں کی درجنوں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جو ملک بھر میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان حالات کی وجہ سے بہت سے لوگ اس خطے کو روسی شہر یاکوتسک سے تشبیہ دے رہے ہیں جو دنیا کا سرد ترین شہر مانا جاتا ہے۔

امریکا میں درجہ حرارت جان لیوا حد تک گرنے کی پیش گوئی، برفباری سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

برف باری کے باعث دیار بکر جانے والی ایک مسافر بس پھسل کر پل پر پھنس گئی اور ملک کی کئی شاہراہوں خصوصاً جنوب مشرقی حصوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں