ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ترکی نے اسرائیل پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے رفح کو نشانہ بنانے کا کہا ہے، جبکہ بے یا رو مددگار فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ترکیہ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترکیہ کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہونے تک اسرائیل کو مختلف اشیا کی برآمدگی پر پابندی عائد کرنے جارہے ہیں۔

ترکیہ کی وزارت تجارت کے مطابق 54 مختلف کیٹیگریز کے تحت برآمد کی جانے والی اشیا پر پابندی عائد کی جارہی ہے، جس میں اسٹیل کی مصنوعات، تعمیراتی سامان، مشینری اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق جمعے کو اسرائیل نے ترکیہ کی جانب سے غزہ میں فضا کے ذریعے امداد پھینکنے کی درخواست منظور نہیں کی تھی، جس کے ردعمل میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے جواب میں ترکیہ اسرائیل کے خلاف نئے اقدامات اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ نے فضا کے ذریعے غزہ میں امداد پھینکنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں نیدر لینڈ، فرانس، سپین اور دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

انقرہ نے اسرائیل کی جانب سے ترکی کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد برآمد پر پابندی کا فیصلہ اُٹھایا ہے۔

رفح پر بھرپور فوجی حملے کی تاریخ طے کرلی !

دوسری جانب فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے اور پابندیاں لگائی جائیں تاکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے راہداریوں کو کھولے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں