اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

’نیتن یاہو آیا تو طیارہ واپس لے جاؤں گا‘ ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی شرکت رکوا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ اور عراق کے دباؤ پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ سمٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکیہ اور عراق کی مخالفت کے بعد نیتن یاہو نے آخری لمحے پر سربراہی اجلاس میں شرکت منسوخ کی۔

دو سفارتی ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی سفارتی کوششوں سے نیتن یاہوکی شرکت روک دی گئی۔ ترک سفارتی ذریعے نے اےایف پی کو بتایا کہ دیگر رہنماؤں کی حمایت سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کےلیے عالمی رہنما شرم الشیخ میں موجود ہیں۔ مصری صدارتی دفتر نے ابتدائی طور پر نیتن یاہو کی شرکت کی تصدیق کی تھی جس کے 40 منٹ بعد اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے شرکت سے معذرت کا اعلان کیا۔ اسرائیلی بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو کی غیرحاضری مذہبی تہوار کے باعث ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ سمٹ میں شریک نہیں ہونگے

ترک میڈیا کے مطابق اردوان نے نیتن یاہو کی شرکت کی خبر ملنے پر طیارے کو روک لیا تھا اور پھر ترک صدر نے نیتن یاہو کی عدم شرکت کی تصدیق ہونے تک شرم الشیخ نہ اترنے کا فیصلہ کیا۔

مشیرعراقی وزیراعظم کے مطابق عراق نے نیتن یاہو کی موجودگی پر اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی جب کہ کئی دیگر وفود نے بھی نیتن یاہو کی موجودگی پر بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں