جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ترکی اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے، ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی حملوں کے تناظر میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے اقدامات کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں ترک فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے واضح کیا کہ ترکی اپنی سرحدوں اور قوم کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

صدر اردوان نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ ایرانی حملوں کا جواب دینے اور خطے کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے نیٹو (NATO) اتحادیوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور ان کی مشاورت سے فوری طور پر تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔

ترک صدر نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے واضح طور پر وارننگ دے رہے ہیں ”۔

دوحہ میں امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کا انخلاء

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ اپنے ملک اور قوم کی سلامتی کو برقرار رکھنا ترک حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں