اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پیرول پر رہا ہونیوالے قیدی نے بیٹی، ماں اور بیوی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ(11 فروری 2026): ترکیہ کے دارالحکومت میں ایک سنگدل قیدی نے جیل سے عارضی رہائی کے بعد اپنی 8 سالہ بیٹی، ماں اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ترکیہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں قیدی نے جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد اپنی 8 سالہ بیٹی، ماں اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

35 سالہ رجب چنگیز کو دھوکہ دہی اور مسلح دھمکیوں کے جرم میں انقرہ کے جیل میں بھیج دیا گیا تھا، تاہم وہ 11 روزہ پیرول پر باہر آیا ہوا تھا، ملزم نے پہلے اپنی 57 سالہ ماں عزیزہ چنگیز اور 8 سالہ بیٹی اذراء کو تلخ کلامی کے بعد قتل کیا اور ان کی لاشیں گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر اپنی ناراض بیوی کے گھر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق  ملزم کی 28 سالہ بیوی بیزانور اس سے طلاق لینا چاہتی تھی۔ ملزم نے بیزانور کو دھوکہ دینے کے لیے پوسٹ مین کا روپ دھارا تاکہ وہ دروازہ کھول دے، جیسے ہی بیزانور نے دروازہ کھولا، ملزم نے اسے گولی مار دی اور پھر خود کو بھی ہلاک کر لیا۔

اس واقعے کے بعد انقرہ میں خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت کی جانب سے قیدیوں کو چھٹی دینے کی پالیسی اور خواتین کے تحفظ کے ناقص انتظامات پر سخت تنقید کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں خواتین کے قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سال 2025 میں سینکڑوں خواتین اس تشدد کا نشانہ بن چکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں