ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ترک فورسز کی بڑی کارروائی؛ داعش سربراہ کا قریبی ساتھی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے دستِ راز کو ترکی کے سب سے بڑے ‏شہر استنبول سے گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے شہر کے ایشیائی حصے ‏سے ابوبکر البغدادی کے قریبی ساتھی کو انٹیلی جنس آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شخص افغان شہری ہے اور اس کا کوڈ نام باسم ہے جو بھیس بدل کر استنبول میں مقیم تھا۔ ‏سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر ضلع اتاسہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑا ہے۔

باسم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے داعش کے سربراہ کو ادلب میں چھپنے میں مدد تھی ‏جب کہ یہ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم کے ٹریننگ کیمپ بھی چلایا کرتا تھا۔

داعش سربراہ کے قریبی ساتھی جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر ترکی آیا تھا اور عرصہ دراز سے ‏یہیں مقیم تھا۔

واضح رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو 2019 میں ایک حملے کے دوران ہلاک کردیا گیا ‏تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں