The news is by your side.

Advertisement

ترکی نے فیفاورلڈکپ2022 کیلئے کوالیفائی کرلیا

انقرہ: ترکی نے فٹ بال کوالیفائنگ راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دو ہزار بائیس کے ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق استبول کے اتاترک اسٹیڈیم میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائی راؤنڈ کا میچ ترکی اور تین بار ورلڈ کپ فٹ کا فائنل کھیلنے والی نیدر لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں ترکی کو فتح کی اشد ضرورت تھی کیونکہ ناکامی کی صورت میں دو ہزار بائیس کے ورلڈٖ کپ سے آؤٹ ہوجانا تھا تاہم ترک فٹ بال ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار اسٹرائیکر بورک یلماز نے کھیل کے پندرہویں منٹ میں ہی اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ایک گول کی برتری کے بعد ترک ٹیم نے مخالف نیدر لینڈ کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے کئے، 34 ویں منٹ بورک یلماز نے دوسرا گول داغا اور ترک ٹیم کی سبقت کو 0-2 کر دیا جبکہ 46 ویں منٹ میں اسٹرائیکر ہاکن نے ٹیم کی جانب سے تیسرا گول کردیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک ترکی کی برتری برقرار رہی، کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی ترک فٹ بالر نے اپنے حریف پر متواتر حملے جاری رکھے، کھیل میں اس وقت سنسنی پیدا ہوئی جب نیدر لینڈ نے کھیل کے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کیا اور دو منٹ میں دو گول داغ کر ترکی کی برتری کو کم کیا۔کھیل کے 81ویں منٹ میں ترکی کپتان نے پیلنٹی اسٹروک پر ایک اور گول داغ کر نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ نیدر لینڈ کو آئینہ دکھادیا، ترکی کی یہ برتری کھیل کے اختتام تک جاری رہے اور یوں ترکی نے مضبوط نیدر لینڈ کو 2-4 سے ہراکر ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تاریخی کامیابی پر فٹ بال ٹیم کومبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف میچ کےآخری15منٹ ہی دیکھ پایا۔

تاریخی فتح پر فیفا نے بھی ترکی کو مبارک باد دی ہے

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1374797345150369810?s=20

 

Comments

یہ بھی پڑھیں