تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترکی کی قسمت بدل گئی، اطغرل غازی کے شہر سے سونے کے بڑے ذخائر دریافت

استنبول: ترکی کے ماہرین نے ارطغرل غازی کے شہر سے ٹنوں کے حساب سے سونے کے ذخائر دریافت کیے جن کی مالیت اربوں ڈالرز کے قریب بتائی جارہی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں اطغرل غازی کے شہر سوغوت سے اربوں ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپورٹیٹو کمپنی کے سربراہ فہرا تین پوائرز نے تصدیق کی کہ مغرب کے وسطی علاقے سوغوت سے تقریباً 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ’سونے کی مقدمات کا اندازہ 35 لاکھ اونس لگایا گیا جو 99 ٹن بنتا ہے اور اس کی مالیت 6 ارب ڈالرز سے زائد بنتی ہے‘۔

فہرا تین پوائزر کا کہنا تھاکہ ’یہ سونا آئندہ دو برس میں حاصل کیا جائے گا جس کے بعد اس سے حاصل ہونے والی رقم کو ملکی معیشت پر خرچ کیا جائے گا‘۔

سونے کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد کمپنی کے شیئرز میں دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر توانائی اور معدنی وسائل فتح دونمیز نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ ترکی نے رواں سال 38 ٹن سونا تیار کر کے گزشتہ برس کا ریکارڈ توڑا اور آئندہ پانچ سال کے لیے 100 ٹن سونا تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا‘۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق سوغوت کے علاقہ سلطنت عثمایہ کے بابی اور عثمان اوّل کے والد ارطغرل غازی کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، سلطنتِ عثمانیہ کے قیام کے بعد اس علاقے کو عثمانی ریاست کا پہلا دارالحکومت مقرر کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -