تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ترکی کے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی فتح یاب

استنبول: ترکی میں ہونے والے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کرتے ہوئے یک جماعتی حکومت بنانے لائق اکثریت حاصل کرلی ہے جس سے موجودہ صدررجب طیب اردگان مزید مضبوط ہوں گے تاہم خدشہ طاہر کیا جارہا ہے کہ اس سے ملک میں مزید خلیج بڑھے گی۔

ترکی میں ہونے والے انتخابات میں قدامت پسند اسلامی جماعت نے ایک بار پھر اکثریت حاصل کرلی ہے جس سے پانچ ماہ قبل وہ محروم ہوگئے تھے۔

اس موقع پر ترک صدراردگان کا کہنا تھا کہ عوام نے کرد باغیوں اور جہادی حملوں سے بچاوٗ اور ملک میں استحکام کے لئے ووٹ دیا ہے۔

انتخابات کے نتائج سے اسٹاک مارکیٹ اورترکی لیرے کو بھی استحکام ملا ہے جو کہ جون میں ہونے والے انتخابات کے بے نتیجہ ہونے کے سبب عدم استحکام کا شکارتھے۔

جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی نے 2002 سے اب تک تمام انتخابات میں فتح حاصل کی ہے اور موجودہ نتئاج کے مطابق پارلیمنٹ کی 550 میں سے 317 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -