تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روسی دفاعی نظام کی خریداری، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری کی صورت میں اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ترکی نیٹو کارکن ہونے کے باوجود روس سے اس کا فضائی دفاعی نظام ایس 400خریدتا ہے تو ترکی امریکا کے ایف 35 لڑاکا طیاروں سے محروم ہو جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ترکی کو اضافی پاپندیوں کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو روس کے ایس400 فضائی دفاع سسٹم یا امریکا کے ایف 35 جنگی طیاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، وہ ترک عہدیداروں کو ان کے سامنے بیٹھ کر روس سے دفاع نظام کی خریداری سے باز رہنے کی تاکید اور اس ڈیل کے نتائج پر خبردار کرچکے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر ترک حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ روس کے ساتھ ایس400 دفاعی نظام کی خریداری سے باز رہے۔

اس موقع پر سینٹر کریس وان ھولین نے پوچھا کہ اگر ترکی اور روس کی دفاعی ڈیل کی مالیت اڑھائی ارب ڈالر ہوئی تو کیا امریکا ترکی پرپابندیاں عاید کرے گا؟ مائیک پومپیو نے جواب میں کہا کہ ہاں، سنہ 2017ءمیں امریکا کی انسداد دشمنی کے قانون کے تحت ہم ترکی پر پابندیاں عاید کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان حالیہ عرصے میں روسی ساختہ فضائی دفاعی سسٹم ایس400 ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے، امریکا ترکی کو روسی دفاعی نظام کی خریداری سے باز رکھنا چاہتا ہے جب کہ ترکی کا اصرار ہے کہ وہ امریکی دباﺅ کو قبول نہیں کرے گا۔

امریکی دباؤ کے باوجود ترکی کا روسی دفاعی میزائل نظام خریدنے کا فیصلہ

امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ نے ماسکو کے ساتھ دفاعی ڈیل تو واشنگٹن ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ختم کر دے گا۔

Comments

- Advertisement -