ترک وزیر خاجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع ناگزیر ہے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کافی حد تک مکمل ہو چکے ہیں۔
اپنے بیان میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اب بھی چند معاملات پر اختلافات ہیں لیکن بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع لازمی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی بات چیت سے لبنان کی صورتحال پر توجہ کم ہو گئی، اسرائیل صورتحال کا فائدہ اٹھا کر لبنان میں اپنی مرضی مسلط کرنےکی کوشش کر رہا ہے اسرائیل لبنانی زمینوں پر قبضے کی کوشش کر رہاہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے نمائندے کل پاکستان جا رہے ہیں اور امریکی مذاکراتی وفد کل شام اسلام آباد میں ہو گا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے ڈیل قبول نہ کی تو اس کا ہر پاور پلانٹ اور پل تباہ کر دیں گے اب کوئی نرمی نہیں ہو گی ایران جلد اور آسانی سے گھٹنے ٹیک دے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو وہ کام کروں گا جو 47 سال میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا، ایران کی کلنگ مشین کے خاتمے کا اب وقت آ گیا ہے ایران کو ایک انتہائی منصفانہ اور معقول ڈیل کی پیشکش کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


