اسلام آباد: پاکستانیوں کے لئے ترکیہ کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، ویزا درخواست کے لیے کیا کیا دستاویزات ضروری ہے؟
اگر آپ اپریل یا مئی 2026 میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ترکی بہترین سیاحتی مقام ثابت ہو سکتا ہے تاہم پاکستانی شہریوں کے لیے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کو ترکی میں سیاحت کے لیے ویزا حاصل کرنا لازمی ہے۔
ترکی دنیا کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شامل ہے، جہاں تاریخی مقامات، ریزورٹس اور مختلف تفریحی سرگرمیاں سیاحوں کو متوجہ کرتی ہیں۔
ویزا کے لیے درخواست
پاکستان میں ترکی ویزا کی درخواستیں Anatolia Visa Application Centers میں دی جاتی ہیں، کیونکہ ترکی کی ایمبیسی براہ راست درخواستیں قبول نہیں کرتی۔
درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات جمع کرانا بینک اسٹیٹمنٹ ، ہیلتھ انشورنس ،تصاویر ، فنگر پرنٹس ، ریٹرن ٹکٹ ، ہوٹل ریزرویشن وغیرہ ضروری ہے۔
ترکی ویزا فیس
سنگل انٹری ویزا: 3 ماہ کے لیے $180، 6 ماہ کے لیے $200، 12 ماہ کے لیے $220
ملٹیپل انٹری ویزا: 12 ماہ کے لیے $340
VIP ویزا فیس: $15
تمام ادائیگیاں پاکستانی روپے میں کی جائیں گی، جو تازہ ترین ایکسچینج ریٹ کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


