تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

مہنگائی میں بڑا ریلیف، اردوان نے ٹیکس صرف 1 فیصد کر دیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے دنیا میں بڑھتی مہنگائی کے باوجود ترک عوام کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا۔ اشیائے ضروریہ پر ٹیکس میں نمایا کمی کرنے کا اعلان دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے ملک بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے بنیادی اشیائے ضروریہ پر ٹیکسوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے

وزارت خزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا ہے کہ ڈیری مصنوعات، پھلوں، سبزیوں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 8 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دیا جائے گا، فیصلہ کل (پیر) سے نافذ العمل ہوگا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کے لیے بنیادی اشیاء پر 8% ٹیکس کم کر کے 1% کر رہے ہیں، یہ فیصلہ پہلے ہی آٹے اور روٹی کے لیے لاگو کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کمپنیاں اس فیصلے پر عمل در آمد کرتے ہوئے کل سے اپنی قیمتوں میں 7 فیصد کمی کر دیں گی، یہ ان اشیاء کی قیمتیں مہنگائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں کا معائنہ کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس اور شہریوں کو سستی اشیاء تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک موبائل ایپ بھی بنائے گی۔

جنوری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سالانہ 48.69 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 20 سال کی بلند ترین سطح ہے، خوراک اور مشروبات کی قیمتیں 55 فیصد تک پہنچ گئیں، حکومت نے اسے کم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے اپنی شہریوں کی حفاظت کریں گے۔

 

Comments

- Advertisement -