تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ، چار جاں بحق

انقرہ: ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز اٹھیں، اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی، شام، جیورجیا اور امریکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ترکی میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 55 منٹ کر زلزلہ آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر ایازگ سے چالیس کلومیٹر دور تھا۔

ترک حکومت نے زلزلے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے زلزلے سے شدید متاثر ہوئے، ایازگ میں اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ متعدد عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

زمین لرزنے کے بعد ترکی کے عوام خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر چلے گئے۔ ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کی وجہ سے بھی مزید زلزلہ آسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں