تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا کے بڑھتے کیسز اور وبا کی تیسری لہر کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکی میں مکمل ‏لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر29 اپریل سے 17 ‏مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

کابینہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور اور جائزے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ‏کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران بین الصوبائی سفر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایک صوبے سے دوسرے ‏صوبے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کو کم کر کے5 ہزار تک کرنا ہے اگر ‏کورونا تعداد کم نہ کی گئی تو سیاحت اور تجارت سمیت ہر شعبے میں نتائج کا سامنا کرنا پڑے ‏گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی پابندی سے متثنیٰ نہیں ہو گی، شہروں میں چلنے والی ‏بسوں کو اجازت لینا ہو گی اور مکمل گنجائش کی 50 فیصد تک اجازت ہو گی۔

ترک صدر نے کہا کہ تمام کاروباری مراکز17مئی تک اپنی سرگرمیاں بندکر دیں البتہ وزارت داخلہ کے ‏سرکلر میں آنےوالے ادارے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -